بچے اغوا کرکے فروخت کرنیوالی خواتین کا گروہ پکڑا گیا
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور میں بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے والی سرگرم خواتین کا گروہ پکڑا گیا۔لاہور میں گلشن اقبال انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوا کے بعد فروخت کرنے والے لیڈیز گینگ کی 2خواتین کو گرفتار کیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بتایاکہ ملزم خواتین نے چند دن پہلے 10سالہ عبدالرزاق کو کراچی میں فروخت کے لیے اغوا کیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی بچے سے مختلف مقامات پر 2 روز تک بھیک بھی منگوائی اورآج بچے کو اسمگل کرنے کی کوشش میں پکڑی گئیں۔