ترک صدر آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان استقبال کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر طیب اردوان آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پر استقبال کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر آج رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، معزز مہمان کی صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
طیب اردوان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، اعلیٰ سطحی وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ پاکستان آئیگا، ترک ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا۔