سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ اور برن آوٹ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ اور برن آوٹ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ...
سرکاری گاڑی پر ڈرفٹنگ اور برن آوٹ مارنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹاک کا جادو آج کل نوجوانوں کے سر چڑھ کر بول رہاہے جس کے باعث اکثر اوقات لڑکے مصیبت میں بھی پڑ جاتے ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پرا یسی ویڈیو وائر ہو گئی ہے جسے دیکھ کر شہری غصے میں آ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی ارشد وحید چوہدری نے سوشل میڈیا پرا یک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک نوجوان سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر ڈرفٹ کرتا ہو ا دکھائی دیتا ہے ۔ ویڈیو میں گاڑی کی ہری نمبر پلیٹ نظر آ رہی ہے جس پر GAE-083رجسٹریشن نمبر درج ہے جس سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ یہ گاڑی سرکاری ہے اور عوام کے ٹیکس کے پیسے سے خریدی گئی ہے اور ممکنہ طور پر اس کی مینٹیننس بھی سرکاری خرچ سے ہی ہوتی ہو گی ۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان مسلسل گاڑی کے ٹائروں سے ” برن آوٹ “ مار رہاہے جس کے باعث ٹائر شدید متاثر ہوتے ہیں اور ان کی لائف میں بھی بہت زیادہ کمی ہو جاتی ہے اور کبھی کبھار تو یہ پھٹ بھی جاتے ہیں ۔اگر اس کے بارے میں یہ جملہ کہا جائے کہ ” مال مفت دل بے رحم “ تو غلط نہ ہو گا ۔

ویڈیو دیکھیں:


اس کے علاوہ ٹک ٹک پر آج کل پولیس والے بھی نام کمانے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں جیسا کہ حال ہی میں ایک ویڈیوسامنے آئی جس میں نوجوان پولیس موبائل کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ جبکہ بعدازاں اس میں باوردی پولیس اہلکار بھی دکھائی دیتا ہے ۔نوجوان نے پولیس موبائل کے ساتھ دو ویڈیوز بنائیں، جن میں نوجوان کے ساتھ موبائل میں باوردی اہل کار بھی دیکھے جا سکتے ہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد پولیس اہل کار اور مذکورہ نوجوان کسی پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، کیوں کہ پولیس اہل کار اور افسران کا ٹک ٹاک پر باوردی ویڈیوز بنانا خلاف ضابطہ ہے۔


اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے میٹھادر میں پولیس موبائل میں ایک ماڈل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، جس کے بعد ایس پی سٹی نے واقعے پر ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس او شبانہ جیلانی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان نے ڈولفن اہلکاروں کے آگے کھڑے ہو کر قابل اعتراض ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی جس کے باعث اسے حوالات کی سیر بھی کرنا پڑ گئی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -