کراچی میں ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے یا نہیں ؟بنگلہ دیش نے اپنا فیصلہ سنادیا

کراچی میں ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے یا نہیں ؟بنگلہ دیش نے اپنا فیصلہ ...
کراچی میں ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے یا نہیں ؟بنگلہ دیش نے اپنا فیصلہ سنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین نے کہا ہے کہ کہ کیونکہ ان کی ٹیم نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاری نہیں کی اس لئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔


پی سی بی کے ترجمان کے مطابق شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن بنگلہ دیشی ٹیم اس کیلئے تیار نہیں ہے لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔خیال رہے گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف کولکتہ میں اپنا پہلاڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


یاد رہے پاکستان نے نوجوان گیند باز نسیم شاہ کی ہیٹ ٹرک ، بابر اعظم اور شان مسعود کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں باآسانی ایک اننگز اور 44 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی تھی۔اس کے ساتھ ہی دو میچوں پر مشتمل سیریز میں گرین شرٹس نے 0-1کی سبقت حاصل کرلی تھی۔

مزید :

کھیل -