پچھلے ڈیڑھ سال میں کوئی وزیرکارکردگی نہیں دکھاسکا سوائےاس کے ۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے اسمبلی فلور پر بڑا اعتراف کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں کوئی وزیراپنی کارکردگی دکھادے کیا کیا ہے ،سوائے خاتون وزیر(زرتاج گل) نے اسلام آباد سے پلاسٹک بیگز ختم کردیئے،ہم تعریف کرتے ہیں کہ کچھ تو ایسا ہوا ہے کہ ایسی حکومت کے اندر۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چینی اور آٹے کے بحران پر کوئی بات نہیں کی گئی ،معیشت کی جو تصویر دکھائی گئی عوام اس سے بے خبرہے،حلقے کے عوام سے کہیں گے موڈیز کی رپورٹ پڑھ لیں،انہوں نے کہا کہ 2018میں آٹا40روپے کلو تھا ،آج70روپے کلو ہے،لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو کوئی جگہ نہیں بچے گی ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں آپ کے محب وطن ہونے پر کوئی شبہ نہیں ،آپ کہیں 10سال ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے بات مان لوں گا،انہوں نے کہاکہ ماضی میں چینی 43روپے فی کلو تھی،آج90روپے کی ہے،موڈیز اورآئی ایم ایف کی تعریف سے کام نہیں چلے گا،وزرا کی تقریر سن لیں،کیا ملک اس طرح چلے گا،ایک وزیر نے بیان دیا موسمیاتی تبدیلی کے باعث آٹا مہنگا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے شاپنگ بیگز ختم ہو گئے چلیں کچھ تو اس حکومت میں ہوا،فواد چودھری چاند پر لے کر جائیں گے ہمیں انتظار ہے،فوادچودھری کے55روپے ہیلی کاپٹر والے بیان میں دوصفر رہ گئے تھے،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایل این جی سے چند وزرا کو بہت تکلیف ہے، قرض کی قسط ادا کرکے بھی 12ارب کا اضافہ ہوا،آٹا ،چینی بحران پر کوئی مافیا ملوث ہے آج تک پتہ نہیں چلا،کس نے یہ مسئلہ پیدا کیا،کسی کے پاس جواب ہے،سارے معاملے میں کسی نے پنجاب حکومت کا ذکر نہیں کیا،چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواب ہے؟،تھوڑی ہمت کرکے اس ہاﺅس کی کمیٹی بنا دی جائے،انہوں نے کہا کہ جنوری سے ابتک 60 ارب کا ڈاکا پڑچکا ہے لوگوں کے نام سامنے آمنے چاہئیں،یہاں عوام کو کوئی ریلیف نہیں والا،اگر حکومت نے5سال مکمل کر لیے تو قرض دگنا ہو جائے گا۔