قومی اسمبلی اجلاس،عمر ایوب نے مسٹر 10پرسنٹ کا ذکرچھیڑ دیا،پیپلزپارٹی کاشدید احتجاج،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

قومی اسمبلی اجلاس،عمر ایوب نے مسٹر 10پرسنٹ کا ذکرچھیڑ دیا،پیپلزپارٹی کاشدید ...
قومی اسمبلی اجلاس،عمر ایوب نے مسٹر 10پرسنٹ کا ذکرچھیڑ دیا،پیپلزپارٹی کاشدید احتجاج،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے مسٹر10 پرسنٹ کے ذکر میں ہنگامہ آرائی ہو گئی، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ان کا گھیراﺅ کرلیا ،پی پی اور حکومتی ارکان کے درمیان ہاتھ پائی بھی ہوئی،پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھاکہ وفاقی وزیر عمر ایوب نے مسٹر10 پرسنٹ کا ذکر چھیڑ دیا جس پر پیپلزپارٹی کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا اور ان کا گھیراﺅ کرلیا اس پر وفاقی وزراءنے عمر ایوب کے اردگرد حصار بنا لیا،اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابہ کیاگیا اورایوب ڈکٹیٹرایوب ڈکٹیٹرکے نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاںپھاڑ دیں۔

پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے عمر ایوب کے ڈائس پر ہاتھ بھی مارتے ہوئے کہا کہ ذاتیات پر نہ آوَ،وفاقی وزرا کی جانب سے روکنے پر آغا رفیع اللہ نے دیگر وزرا کو بھی دھکے مارے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشترکہ اجلاس کیسے چلاوَ گے؟،مشترکہ اجلاس چلا کر دکھاوَ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد