نارووال سپورٹس سٹی کیس،نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

نارووال سپورٹس سٹی کیس،نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی
نارووال سپورٹس سٹی کیس،نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں لیگی رہنما احسن اقبال کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) نے احسن اقبال کی درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھادیا،نیب نے احسن اقبال کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کردی۔

نیب نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اسلام آبادہائیکورٹ میں جمع کرا دیا،جواب میں کہاگیا ہے کہ احسن اقبال کی بدنیتی کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا،احسن اقبال کی جوہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد