انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو سزا سنا دی

انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو سزا سنا دی
انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو سزا سنا دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جماعة الدعوة کے امیر حافظ سعید کو سزا سنا دی۔عدالت نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات پر سزاسنادی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات میں ساڑھے پانچ پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

بی بی سی اردوکے مطابق عدالت نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج مقدمات میں دہشت گردی کے لیے رقم جمع کرنے اور کالعدم تنظیم کا رکن ہونے پر ملزم کو الگ الگ ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے جبکہ ان پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق صحافی عباد الحق نے بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کو انسداد دہشت گردی کی دفعہ 11 ایف ٹو اور 11 این کے تحت سزا سنائی۔

حافظ سعید سمیت ان کی تنظیم کے دیگر رہنماو¿ں پر غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں دسمبر 2019 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھاکہ یہ الزام عالمی دباو کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔حافظ محمد سعید سمیت دیگر کے خلاف یہ مقدمہ انسدادِ دہشت گردی کے محکمے نے درج کیا تھا جبکہ انھیں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے 17 جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں