ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس
ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) شجرکاری مہم ایک قومی فریضہ ہے جوکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند اور شہروں میں ماحول کو صاف و شفاف اور صحت مند بنانے میں انتہائی ضروری ہے اس لیے تمام اضلاع میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کو کامیاب کرنے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ضلع عمرکوٹ میں شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان آرمی برگیڈ چھور کینٹ کے کرنل حشمت، میجر شمشیر حید ر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں حق نواز شر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، محکمہ فاریسٹ ڈی ایف او ممتاز، محکمہ تعلیم ڈی او بلاول کنبھر، ای ڈی ایچ او ڈاکٹر انور کوٹریو، سوشل ویلفیر آفیسر سروپ چند مالہی اور دیگر  محکموں کے آفسران موجود تھے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ فاریسٹ کے ڈی ایف او ممتاز سے شجرکاری مہم کے حوالے سے مکمل بریفنگ لی۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کل محکمہ فاریسٹ کی تین نرسریاں موجود ہیں جس میں تعلقہ سامارو، تعلقہ کنری اور تعلقہ عمرکوٹ میں واقع ہے اور ان نرسریوں میں اس وقت کل 02 لاکھ کے قریب پودے اور درخت موجود ہیں جس میں سے 50 ہزار پورے لگانے کے قابل ہیں، انہوں نے کہا کہ پودے اور درخت لگانے کی بہترین موسم 15 فروری سے شروع ہے اور خاص طور پر گرمیوں میں پودے اور درخت شام کے اوقات میں لگائے جائیں تو فائدہ مند ثابت ہونگے، اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ضلع عمرکوٹ کے تمام محکموں کے افسران کو اپنے اپنے دفاتر اور علائقوں میں ایک مخصوص پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا جائے جس میں محکمہ تعلیم کے سکولوں میں 5 ہزار پودے، محکمہ صحت 1 ہزار پودے، محکمہ زراعت 2 ہزار پودے اور تمام ٹاؤن کمیٹیز میں پانچ پانچ سو پودے لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں اور این جی اوز کو بھی پودے لگانے کا ٹارگیٹ دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف او کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس شجری کار مہم کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام بنایا جائے جو کہ تمام محکموں اور این جی اوز کو بھیجا جائے اور اس شجر کاری مہم کی آگاہی کے لیے زیادہ سے زیادہ مہم چلائی جائے اور بڑے ہونے والے پودوں کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دیں کہ اس شجر کاری مہم کی نگرانی آپ لوگ خود کریں اور اس مہم کو سو فیصد کامیاب کریں، اس موقع پر انہوں نے تمام ٹاؤن کمیٹیز اور مونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپنے علائقوں میں لگائے جانے والے پودوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے محکمہ فاریسٹ کو ملازمین سے مکمل طرح تعاون کریں۔

اجلاس کے آخر میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام محکمے اپنے دئے جانے والے پودوں کے ٹارگیٹ کے مطابق پودے لگانے کا ایک واضع شیڈول جاری کریں جس کا مکمل افتتاح ڈپٹی کمشنر اور برگیڈ چھور کینٹ کمانڈر خود کریں گے۔ اس موقع پر اے ڈی ایل میاں محمد گاؤ، سی ایم او امتیاز ہالیپوٹو، پی پی ایچ آئی انچارج، آئی ایچ ایس انچارج، این جی اوز کے نمائندے میر حسن آریسر، غلام مصطفی کھوسو اور محمد بخش کنبھر نے بھی شرکت کی۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ