پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ
پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ

  



مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تقریبا اسی کلومیٹردورمردان کے علاقہ تخت بھائی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے مشن کے دوران گرکر تباہ ہوگیاہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نے پاک فضائیہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ مردان کے علاقہ تخت بھائی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے مشن پر تھا لیکن فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوگیا ۔ ترجمان کے مطابق خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا اور کامیابی سے ایجیکٹ کرگیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیاہے جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گا۔ترجمان کے مطابق طیارہ جس جگہ گرا وہاں پر بھی کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید : قومی /دفاع وطن /علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان