”پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہونی چاہئے“ پاکستان کے کس لیجنڈ کھلاڑی نے یہ مطالبہ کر دیا؟

”پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہونی چاہئے“ پاکستان کے کس لیجنڈ کھلاڑی ...
”پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہونی چاہئے“ پاکستان کے کس لیجنڈ کھلاڑی نے یہ مطالبہ کر دیا؟

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر مشتاق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہئے، مصباح الحق کو وقت دینا ہو گا جبکہ بابراعظم اچھے کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق محمد نے کہا کہ 15 سال پاکستان کی نمائندگی کی، پاکستانی ٹیم کو ہمیشہ باہر کھیلنے میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ہماری وکٹوں اور بیرون ملک وکٹوں میں کافی فرق ہے لیکن اچھا کھلاڑی اپنے آپ کو حالات کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی اور موجودہ کرکٹ میں بہت فرق ہے، ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند نہیں ہونی چاہیے تھی کیونکہ 20کروڑ سے زائد آبادی کے ملک کیلئے چھ ٹیمیں کم ہیں، پاکستان میں کرکٹ کھیلنے والے ہر کھلاڑی موقع ملنا چاہیے۔

موجودہ کرکٹ ٹیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کو ابھی وقت دینا ہوگا،بطور چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اگر بوجھ محسوس کر رہے ہیں تو ان کو بتا دینا چاہیے،بابر اعظم بہت اچھے بلے باز ہیں،کپتانی میں ان کو ابھی وقت دینا چاہیے۔

پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، پاک بھارت کرکٹ سیریز میں حکومتی مداخلت شروع سے ہے،آج بھی بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سیریز ہونی چاہیے۔

مزید : کھیل