کرونا وائرس کی وجہ سے چین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، اہم ترین عالمی ایونٹ ملتوی کردیا گیا

کرونا وائرس کی وجہ سے چین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، اہم ترین عالمی ایونٹ ...
کرونا وائرس کی وجہ سے چین کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، اہم ترین عالمی ایونٹ ملتوی کردیا گیا

  



بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین میں پھیلے کرونا وائرس کے باعث اپریل کے مہینے میں ہونے والا چائنیز گرینڈ پرکس ملتوی کردیا گیا ہے۔

فارمولا ون کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق چین میں 17 سے 19 اپریل کے دوران چائنیز گرینڈ پرکس ہونا تھا لیکن اس ایونٹ کے پرموٹرز جس سپورٹس گروپ نے فیڈریشن آف آٹوموبل اینڈ موٹرسائیکل سپورٹس آف پیپلز ریپبلک آف چائنہ اور شنگھائی ایڈمنسٹریشن آف سپورٹس نے کرونا وائرس کی وجہ سے ایونٹ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

فارمولا ون کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کرونا وائرس کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کیے جانے کے بعد درخواست قبول کرلی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ چائنیز گرینڈ پرکس کو ملتوی کردیا جائے تاکہ چین کا سفر کرنے والے لوگ صحت کے مسائل سے محفوظ رہیں۔

فارمولا ون چین کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جیسے ہی کرونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آتی ہے ویسے ہی چائنیز گرینڈ پرکس کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، امید ہے کہ 2020 کے آخر تک دوبارہ سے چائنیز گرینڈ پرکس کا میلہ سجایا جاسکے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی /کھیل