”بابراعظم پاکستان کا مغل اعظم ہے“

”بابراعظم پاکستان کا مغل اعظم ہے“
”بابراعظم پاکستان کا مغل اعظم ہے“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کو پاکستان کا ’مغل اعظم‘ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے کہا کہ ”بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہترین بلے باز بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ پہلے وہ ڈبل فگرز کو ٹرپل فگرز میں تبدیل کرتے ہوئے مشکلات کا شکار ہو جاتے تھے لیکن اب انہوں نے خود کو بدل لیا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں چند بہترین اننگز کھیل کر دکھائی ہیں۔ انہوں نے ہر طرح کی شاٹس نڈر ہو کر کھیلنا شروع کر دی ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی بہت بہتر ہو گیا ہے۔“

شعیب اختر نے مزید کہا ”بابراعظم دنیا کے چار بہترین بلے بازوں ویرات کوہلی، کین ولیم سن، سٹیو سمتھ اور جو روٹ کو خاصہ سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی منزل پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور بڑی تیزی کیساتھ ان چاروں کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔“

مزید : کھیل