حافظ سعید کو سزا سنائے جانے کے بعد کالعدم جماعت الدعوۃ نے اپنے کارکنوں کو ایسی اپیل کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتاتھا

حافظ سعید کو سزا سنائے جانے کے بعد کالعدم جماعت الدعوۃ نے اپنے کارکنوں کو ...
حافظ سعید کو سزا سنائے جانے کے بعد کالعدم جماعت الدعوۃ نے اپنے کارکنوں کو ایسی اپیل کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتاتھا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کالعدم جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے اپنی جماعت کے سربراہ حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مجموعی طور پر 11 برس قید اور جرمانے کی سزاؤں پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کو سنائی جانے والی سزا سے  پاکستان اور کشمیر سمیت ہر صاحب شعور انسان کا دل افسردہ ہے،یہ سزائیں عالمی دباؤ کے تحت دی گئی ہیں،حافظ محمد سعید کا گناہ کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانا ہے اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے جبکہ دوسری طرف بھارت کے جاری ظلم پر دنیا نے آنکھیں بند کی ہوئی ہے، تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد جماعت الدعوۃ کے ترجمان نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عجب ستم ہے کہ پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے اور مظلوم کشمیریوں کے لیئے آواز اٹھانے والے آج سزاوار ٹھہرے ہیں،سارا پاکستان اور دنیا جانتی ہے کہ حافظ سعید نے ہر قدرتی آفت میں انسانیت کی مدد کی ہے اور خدمت خلق اور تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات پیش کی ہیں لیکن انڈیا کے دباؤ میں آکر اور ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر استعمال کر کے پاکستان پر دباؤ ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حافظ سعید اور ان کی جماعت پاکستان کے محسن ہیں اور کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں، تمام کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل ہے، کیونکہ ہماری یہ قربانیاں پاکستان کی بقا کے لیے ہیں، اللہ پاکستان کی ہمیشہ حفاظت فرمائے آمین

مزید : قومی