لاہور قلندرز کس بڑی ٹیم کے خؒلاف جمعہ کو پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی؟شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور قلندرز کس بڑی ٹیم کے خؒلاف جمعہ کو پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی؟شائقین کرکٹ ...
لاہور قلندرز کس بڑی ٹیم کے خؒلاف جمعہ کو پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی؟شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مارلی بون کرکٹ کلب ایم سی سی کی ٹیم کل (جمعرات کو )پاکستان میں پہنچے گی جبکہ ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،شائقین کرکٹ کے لئے میچ کے فری ٹکٹ لبرٹی مارکیٹ کے گول چکر پر سجائے گئے لاہور قلندرز کے فلوٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ایم سی سی کیخلاف میچوں کیلئے پاکستان شاہینز اور ناردرن میں 6 تبدیلیاں کر دی گئی ہیں،احسان عادل،عمران بٹ، ساجد خان،محمدعرفان اور محمداصغرکو پاکستان شاہینز میں شامل کیا گیا۔ناردرن کےسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کردی گئی،موسی خان کی جگہ منیر ریاض کو سکواڈ کا حصہ بناگیا ہے۔تمام کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں مصروفیت کے باعث سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی سی کی ٹیم کل (جمعرات کو )پاکستان میں پہنچے گی جبکہ ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا۔پاکستان شاہینز اور مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف ایک روزہ میچ 16 فروری کوکھیلا جائے گا،اس حوالے سے پاکستان شاہینزکے سکواڈمیں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی متعلقہ فرنچائزز کے ساتھ مصروفیات کے سبب پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدراورعمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کوسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف 12 رکنی سکواڈ کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔دوسری طرف مارلی بون کرکٹ کلب اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مصروفیت کے باعث ناردرن کے سکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ موسیٰ خان کی جگہ منیر ریاض کو سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ نوجوان کرکٹر نے قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے 6 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔14 فروری کو ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائیگا۔16 فروری کو ایم سی سی اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا۔17 فروری کو ایم سی سی اور ناردرن کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔19 فروری کو ایم سی سی اورملتان سلطانز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل