ایم سی سی کیخلاف میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں 5 تبدیلیاں مگر کیوں اور کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

ایم سی سی کیخلاف میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں 5 تبدیلیاں مگر کیوں ...
ایم سی سی کیخلاف میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں 5 تبدیلیاں مگر کیوں اور کن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کیخلاف ایچی سن کالج میں 16 فروری کو شیڈول 50 اوورز کے میچ کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسان عادل، عمران بٹ، محمد عرفان خان، محمد اصغر اور ساجد خان کو عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدر اور عمر خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت سعود شکیل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہیں تاکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے تمام کھلاڑیوں کو موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر احسان عادل نے فرسٹ کلاس قائداعظم ٹرافی کے میچز میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 32.67 کی اوسط کیساتھ 18 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمران بٹ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 9 میچز میں 934 رنز سکور کئے تھے۔

محمد عرفان خان قومی انڈر 19 ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے اب تک ٹیم کا حصہ ہیں جو ناصرف ایشیاءمیں شریک ہوئے بلکہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ بھی کھیلنے گئے تھے جبکہ انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے نان فرسٹ کلاس 10 تین روزہ میچوں میں 47.50 کی اوسط کیساتھ 475 رنز بنائے۔

محمد اصغر کی بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی قدرے بہتر رہی جنہوں نے 8 میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 26 سالہ ساجد خان نے 6 میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلرز کی فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔

مزید : کھیل