قومی کرکٹر محمد رضوان نے پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی بارے ناقابل یقین بات کہہ دی

قومی کرکٹر محمد رضوان نے پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی بارے ناقابل یقین بات ...
قومی کرکٹر محمد رضوان نے پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی بارے ناقابل یقین بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے کافی محنت کی ہے اور اس بار پہلے سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ 3سال سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہا ہوں اور اس مرتبہ کافی محنت کی ہے، امید ہے گزشتہ سال سے بڑھ کر بہترین کھیل پیش کروں گا۔محمدرضوان نےکہاکہ پی ایس ایل تمام ٹیموں کےلئےمشکل ایونٹ ہےجس میں تمام ملکی وغیر ملکی کرکٹرز حصہ لےرہےہیں،ہرٹیم میں منجھےہوئےکھلاڑی ہیں اورخوشی اس بات کی ہےکہ مکمل ایونٹ اس بارپاکستان میں ہورہاہےاورپی ایس ایل سےنوجوان کھلاڑی سامنےآئیں گے،دورہ بنگلا دیش کےحوالےسےنوجوان کرکٹرکا کہناتھاکہ بنگلہ دیش کےخلاف حالیہ ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

مزید :

کھیل -