کمسن گھریلو ملازمہ قتل کیس، وکیل نے پولیس پر سنگین الزام لگادیا

کمسن گھریلو ملازمہ قتل کیس، وکیل نے پولیس پر سنگین الزام لگادیا
کمسن گھریلو ملازمہ قتل کیس، وکیل نے پولیس پر سنگین الزام لگادیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی سیشن عدالت نے کمسن گھریلو ملازمہ کے قتل کیس میں پولیس کو مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں کمسن گھریلو ملازمہ ثنا کے قتل میں ملوث ڈاکٹر حمیرا اورا س کے شوہر جنید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے نامکمل رپورٹ کے باعث سماعت ملتوی کردی اور تھانہ چوہنگ پولیس کو مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

مقتولہ ثناءکے وکیل سجا د حسین چوہان ایڈووکیٹ نے پولیس پر عدم تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وکالت نامہ جمع کرایا ہے لیکن پولیس کی طرف سے اعتماد میں نہیں لیا جارہا ، ہمیں کیس میں پراگریس نہیں بتائی جارہی اور نہ ہی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور