”پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ فوری بحال کی جائے“ شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ نے زبردست مطالبہ کر دیا

”پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ فوری بحال کی جائے“ شاہد آفریدی اور یووراج ...
”پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ فوری بحال کی جائے“ شاہد آفریدی اور یووراج سنگھ نے زبردست مطالبہ کر دیا

  



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور بھارت کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر یووراج سنگھ نے فوری طور پر پاک، بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے سابق سٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آ چکی ہے۔

دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004ء، 2006ءاور 2008ءکی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلئے بھی فائدہ مند ہیں۔

مزید : کھیل