دلی الیکشن ہارنے کی تکلیف؟ بی جے پی نے ارویند کیجریوال کو دہشتگرد اور پاک فوج کا ترجمان قرار دے دیا

دلی الیکشن ہارنے کی تکلیف؟ بی جے پی نے ارویند کیجریوال کو دہشتگرد اور پاک فوج ...
دلی الیکشن ہارنے کی تکلیف؟ بی جے پی نے ارویند کیجریوال کو دہشتگرد اور پاک فوج کا ترجمان قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دلی میں کلین سویپ کرنے والے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال کو بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے دہشتگردوں کا ہمدرد اور پاک فوج کا ترجمان قرار دے دیا۔
بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے حال ہی میں منتخب ہونے والے رکن اسمبلی او پی شرما نے ارویند کیجریوال کو دہشتگرد قرار دے دیا۔ دلی کے وشواس نگر سے الیکشن جیتنے والے او پی شرما نے کہا کہ ارویند کیجریوال ایک کرپٹ آدمی ہے جو دہشتگردوں کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے۔
خبر ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے او پی شرما نے کہا کہ ارویند کیجریوال پاک فوج کا ترجمان ہے جو بھارتی فوج کے کردار پر سوال اٹھاتا اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کو سپورٹ کرتا ہے، اس کیلئے ’دہشتگرد ‘ کا لفظ بالکل ٹھیک ہوگا۔
خیال رہے کہ منگل کے روز دلی کے ریاستی انتخابات کا نتیجہ آیا ہے جس کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کلین سویپ کرتے ہوئے 62 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی کے حصے میں صرف 8 سیٹیں ہی آسکی ہیں۔