”یہ باﺅلر بڑا کمال کا ہے اور بالکل بھی نہیں گھبراتا“ وسیم اکرم کس سپنر کی اتنی تعریف کر رہے ہیں اور کیوں؟ جان کر آپ بھی انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہو جائیں گے

”یہ باﺅلر بڑا کمال کا ہے اور بالکل بھی نہیں گھبراتا“ وسیم اکرم کس سپنر کی ...
”یہ باﺅلر بڑا کمال کا ہے اور بالکل بھی نہیں گھبراتا“ وسیم اکرم کس سپنر کی اتنی تعریف کر رہے ہیں اور کیوں؟ جان کر آپ بھی انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہو جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے نوجوان سپنر عمر خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس بلے باز کو کیسی گیند کروانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پی ایس ایل فائیو کیلئے کراچی کنگز میں منتخب کئے گئے عمر خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف 18 سال کی عمر میں ہی بہترین کرکٹنگ سینس کے حامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا ”عمر خان بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس بلے باز کو کیسی گیند کروانی ہے اور وہ بڑے پلیٹ فارمز میں کھیلنے سے شرماتے بھی نہیں بلکہ لطف اندوز ہوتے ہیں، جتنا بڑا بلے باز ان کے سامنے آتا ہے، وہ اتنے ہی زیادہ پرجوش ہو جاتے ہیں۔“

وسیم اکرم کا یہ بھی ماننا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کیلئے منتخب کیا گیا کراچی کنگز کا سکواڈ اس قدر مضبوط ہے کہ ٹائٹل جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا ”ہر سال ہم جیتنے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے۔ میرے خیال سے پی ایس ایل فائیو کیلئے ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہت ہی اچھا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں وہی ٹیم کامیاب ہوئی جس کا باﺅلنگ سکواڈ مضبوط تھا اور ہمارے پاس محمد عامر، کرس جورڈن، لائم پلنکٹ، اسامہ میر اور عمر خان جیسے باﺅلرز ہیں۔“

مزید : کھیل