مشکل کی گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم

مشکل کی گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم
مشکل کی گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکل کی گھڑی میں چین کی ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان چین اور چینی عوام پر مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا، ہم چین کو ہر طرح کی مادی اور اخلاقی مدد فراہم کر رہے ہیں جس طرح انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کی ہے۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ انہوں نے دفتر خارجہ اور اوور سیز منسٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووہان شہر میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ کیلئے جو ممکن ہو کریں۔
خیال رہے کہ چین میں پھیلے کووِڈ 19 (ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کرونا وائرس کو دیا گیا نیا نام) کے باعث اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1113 ہوچکی ہے جبکہ 44 ہزار 653 لوگوں میں اس جان لیوا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔