”ہم شرجیل خان سے کہیں گے کہ وہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے دبنگ اعلان کر دیا، جان کر باﺅلرز بھی چوکنا ہو جائیں

”ہم شرجیل خان سے کہیں گے کہ وہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے دبنگ اعلان کر دیا، جان کر ...
”ہم شرجیل خان سے کہیں گے کہ وہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے دبنگ اعلان کر دیا، جان کر باﺅلرز بھی چوکنا ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شرجیل خان کی کراچی کنگز میں شمولیت پر بہت خوشی ہے اور ہم انہیں اپنی فطری گیم کھیلنے کی مکمل اجازت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارے پاس ایلکس ہیلز ہیں جو ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور پھر بابراعظم ہیں جو اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں نمبر ون بلے باز ہیں۔ شرجیل خان کو بھی کراچی کنگز نے منتخب کیا ہے جو بہت خوشی کی بات ہے کیونکہ وہ ایک نیچرل سٹرک پلیئر ہیں اور ہم ان سے یہی کہیں گے کہ وہ اپنی نیچرل گیم کھلیں، ہم جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے اور اپنی فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دیں گے۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم جیتنے کی کوشش کرتی ہے اور ہم بھی ایسا ہی کرتے ہیں لیکن اس سال ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے، بہترین باﺅلرز کیساتھ ساتھ زبردست بلے باز ہماری ٹیم میں شامل ہیں اور امید ہے کہ کراچی کنگز کے مداحوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

مزید : کھیل