ٹرین کا کرایہ لینے کیلئے 24 سالہ لڑکی کا اپنے جاننے والے کو فون، پیسے لینے مقررہ جگہ پہنچی تو 9 لوگ اسے اٹھا کر آم کے باغ میں لے گئے اور پھر ۔۔۔

ٹرین کا کرایہ لینے کیلئے 24 سالہ لڑکی کا اپنے جاننے والے کو فون، پیسے لینے ...
ٹرین کا کرایہ لینے کیلئے 24 سالہ لڑکی کا اپنے جاننے والے کو فون، پیسے لینے مقررہ جگہ پہنچی تو 9 لوگ اسے اٹھا کر آم کے باغ میں لے گئے اور پھر ۔۔۔

  



حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں 24 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہے۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل نوجوان لڑکی نے اپنے گاﺅں جانا تھا لیکن اس کے پاس کرائے کے پیسے نہیں تھے، اس نے اپنے ایک جاننے والے کو فون کیا جس نے اسے ایک جگہ ملنے کا کہا۔ لڑکی ریلوے سٹیشن سے رکشہ لے کر بتائی ہوئی جگہ پر پہنچی تو اس کے جاننے والے شخص نے رکشہ ڈرائیور اور اپنے 7 دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرلیا اور اسے آم کے باغ میں لے گئے۔

9 ملزمان نے لڑکی کے ساتھ آم کے باغ میں اجتماعی زیادتی کی، قریب سے گزرنے والے لوگوں نے شور شرابہ سنا تو فوری گاﺅں کے سرپنچ کو اطلاع کی، جب تک سرپنچ آم کے باغ میں پہنچا تب تک تمام ملزمان موقع سے فرار ہوچکے تھے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کی۔ پولیس کے مطابق 9 میں سے 8 ملزمان کو آج (بدھ کو) گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نواں ملزم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف