”محمد عامر کو قومی ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے ایسی وجہ بتا دی کہ ہر پاکستانی سوچ میں پڑ جائے

”محمد عامر کو قومی ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے ایسی ...
”محمد عامر کو قومی ٹی 20 ٹیم میں شامل کرنا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ وسیم اکرم نے ایسی وجہ بتا دی کہ ہر پاکستانی سوچ میں پڑ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عامر کو قومی ٹی 20 سکواڈ میں ضرور شامل کرنا چاہئے کیونکہ ورلڈکپ جیسے ایونٹ میں ٹیلنٹ کیساتھ ساتھ تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میری سمجھ سے باہر ہے کہ محمد عامر کو قومی ٹی 20 ٹیم سے ڈراپ کیوں کیا گیا۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ سے ہی محمد عامر کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے ڈراپ کیا گیا اور یہ بہت غلط بات ہے۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”محمد عامر اگر ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے اور صرف اس وجہ سے انہیں ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ حالیہ فارم کی بات کریں تو حارث رﺅف کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا حالانکہ محمد عامر نے بھی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) میں عمدہ کارکردگی دکھائی، انہیں ڈراپ کرنا میری سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اگرچہ ہمارے نوجوان فاسٹ باﺅلرز بہت ٹیلنٹڈ ہیں لیکن ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔“

مزید :

کھیل -