باکسرعامر خان بھی پی ایس ایل کیلئے پرجوش،کس ٹیم کو پسندیدہ قرار دیدیا؟نام جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان کو بھی پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کا پاکستان میں انعقاد کا شدت سے انتظار ہے، انہوں نے کراچی کنگز کو اپنی پسندیدہ ٹیم قرار دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں عالمی باکسرعامرخان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے، پی ایس ایل میں میری پسندیدہ ٹیم کراچی کنگز ہے، امید ہے کراچی کنگز امیدوں پر پورا اترے گی۔ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کے لئے بڑی کامیابی ثابت ہو گی، پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔