راکٹ سائنسدان ایلن مسک نے فیس بک سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ دے دیا

راکٹ سائنسدان ایلن مسک نے فیس بک سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ دے دیا
راکٹ سائنسدان ایلن مسک نے فیس بک سے چھٹکارا حاصل کرنے کا مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) راکٹ سائنسدان اور ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے مشورہ دیا ہے کہ فیس بک سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے۔
انہوں نے ہالی ووڈ کے کامیڈی اداکار ساچا بیرن کوہن کے فیس بک کے خلاف ٹویٹ کے جواب میں انہیں فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا۔ کوہن نے اپنے ٹویٹ میں فیس بک کے حوالے سے اہم سوالا ت اٹھائے تھے۔ کوہن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا ’ ہم ایک آدمی کو ڈھائی ارب لوگوں کے پانی کا کنٹرول نہیں دے سکتے، ہم ایک آدمی کو ڈھائی ارب لوگوں کی بجلی کا کنٹرول نہیں دے سکتے ، آخر کیوں ایک شخص یہ کنٹرول کرے گا کہ ڈھائی ارب لوگوں نے کون سی معلومات دیکھنی ہیں؟ وقت آگیا ہے کہ فیس بک کو حکومتیں ریگولیٹ کریں نہ کہ ایک حکمران۔‘
ایلن مسک ہمیشہ سے ہی فیس بک کے خلاف منفی خیالات رکھتے ہیں۔ انہوں نے 2018 میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فیس بک استعمال نہیں کرتے ، انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں ٹیسلا اور سپیس ایکس کے فیس بک پیجز ڈیلیٹ کرادیے ہیں۔