کراچی میں انسداد پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے پر کتنے سکولوں کی رجسٹریشن معطل اور کتنے سکولز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے؟جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

کراچی میں انسداد پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے پر کتنے سکولوں کی رجسٹریشن معطل ...
کراچی میں انسداد پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے پر کتنے سکولوں کی رجسٹریشن معطل اور کتنے سکولز کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے؟جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم اور صحت سندھ کے تحت جاری انسداد پولیو مہم کے دوران تعاون نہ کرنے والے 2 سکولوں کی رجسٹریشن معطل اور 40 سکولوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سکولز کے مطابق محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سکولوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکول نے بھی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے 2 نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی جبکہ 40 سکولوں کو شو کاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ڈی جی سکولز کے مطابق درجنوں سکولوں کے خلاف شکایاتیں موصول ہوئی ہیں اور پولیو مہم میں تعاون نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے حوالے سے انتہائی خطرناک رہا ہے اور 144 کیسز سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ پولیو کیسز کی تصدیق خیبرپختونخوا اور صوبہ سندھ میں ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی