بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں؟مصطفی نواز کھوکھر نے دو ٹوک اعلان کر دیا 

بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں؟مصطفی نواز کھوکھر نے دو ٹوک ...
بلاول بھٹو زرداری نیب کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں؟مصطفی نواز کھوکھر نے دو ٹوک اعلان کر دیا 

  



اسلام آباد(آئی ین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جمعرات کو صبح دس بجے نیب دفتر میں پیش ہوں گے، نیب کے ہراساں کرنے کے باوجودبلاول بھٹو قانون کی پاسداری و انصاف کے خواہاں ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ باوجود یہ کہ نیب ہراساں کررہا ہے، بلاول بھٹو قانون کی پاسداری و انصاف کے خواہاں ہیں،عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاج کے اعلان کے ایک ہفتے کے اندر نیب نے پی پی پی چیئرمین کو نوٹس بھیجا۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ جب بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت پر تنقید کرتے ہیں، نیب نوٹس بھیج دیتا ہے، سپریم کورٹ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ بلاول بھٹو بے قصور ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے بلاول بھٹو کو بھری عدالت میں معصوم قرار دینے کے باوجود نیب کا نوٹس بھیجنا سیاسی انتقام ہے،سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیئرمین پی پی پی کو نیب نوٹس کی مذمت پر بلاول بھٹو زرداری نے اظہار تشکر کیا ہے۔

مزید : قومی