پی ایس ایل کا ترانہ،فردوس عاشق اعوان بھی بول پڑیں

پی ایس ایل کا ترانہ،فردوس عاشق اعوان بھی بول پڑیں
پی ایس ایل کا ترانہ،فردوس عاشق اعوان بھی بول پڑیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(  پی ایس ایل )کا گانا سنا جو چاہ رہے تھے یہ اس معیار کا نہیں، نصیبو لعل ہمارا لعل ہیں، ان کی آواز تو بہترین ہے مگر   پاکستان سپر لیگ کا گانا اس سے کہیں بہتر ہونا چاہیے تھا۔

قذافی سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  جنوبی افریقہ کا شکریہ کے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کیا۔ پاکستان کی کرکٹ سے محبت اور جنون کا کسی اور ملک سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔وہ اس موقع پر اپوزیشن پر تنقید کرنا نہیں بھولیں اور کہا کہ  کھیل کے میدان میں بارہویں کھلاڑی کی کوئی جگہ نہیں ہوتی۔بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان گراؤنڈ سے باہر ہیں۔ ان کا کام بس باہر ٹہلنا اور گیندیں پکڑنا ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے رپورٹ کے مطابق شائقین کو اجازت دی۔ صورتحال بہتر ہوئی تو شائقین کی تعداد کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ کوڈ کی وجہ سے کرکٹ کا رنگ پھیکا پڑا ہوا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں زیادہ شائقین کرکٹ میدانوں کا رخ کریں۔

مزید :

قومی -