موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
موٹروے پر دھند کی کیا صورتحال ہے؟سفر سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری, ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک  دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق   قومی شاہراہ پر بھی مختلف علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے۔شہری گاڑیوں کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔شہری غیر ضروری سفر،  تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں ،موٹروے پولیس  ہمسفر ایپ  سے معلومات لے سکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -