وزیر اعظم کے مشیروں کی تقرر ی کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ء طلب

  وزیر اعظم کے مشیروں کی تقرر ی کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا ء طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیروں اور معاونین خصوصی کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کے وکلا کو13مارچ کودلائل کے لئے طلب کر لیا ہے، درخواست میں وزیر اعظم کے مشیران کے تقرر کو چیلنج کیا گیاہے،عدالت نے درخواست گزارندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی توفریقین کی جانب سے تحریری جواب داخل کرا دیئے گئے،جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیاہے۔

 وکلا ء طلب

مزید :

صفحہ آخر -