چیف جسٹس کی لیگی رہنما کو اینٹی کرپشن میں شامل تفتیش ہونیکی ہدایت

  چیف جسٹس کی لیگی رہنما کو اینٹی کرپشن میں شامل تفتیش ہونیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما افضل کھوکھر کو اینٹی کرپشن میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ جن سیاست دانوں پر کرپشن کے الزام ہوں انہیں اسمبلی اجلاس کے بجائے تفتیش میں شامل ہونا چاہیے، درخواست گزارافضل کھوکھر کی طرف سے دائردرخواست میں محکمہ اینٹی کرپشن کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔فاضل جج نے ہدایت کی کہ درخواست گزار افضل کھوکھر آئندہ سوموار کو شامل تفتیش ہوں، عدالت نے افضل کھوکھر کی گرفتاری اور ممکنہ تادیبی کارروائی کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر تے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔
لیگی رہنما 

مزید :

صفحہ آخر -