ہائیکورٹ نے سبزی و فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنیکا نوٹیفکیشن معطل کردیا

  ہائیکورٹ نے سبزی و فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنیکا نوٹیفکیشن معطل ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمدامیر بھٹی نے پنجاب میں سبزی و فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزار میں سبزی اور فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے،درخواست گزار کے وکیل صفدر شاہین ایڈووکیٹ کا موقف ہے کمیٹیاں قانون کے تقاضے پورے کرنے  کیلئے تشکیل دی گئیں لیکن انہیں بلاجواز طور پر تحلیل کر دیا گیا،کمیٹی تحلیل کرنے سے پہلے درخواست گزاروں کا موقف تک نہیں سنا گیا،موقف سنے بغیر نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں عہدوں سے ہٹانا قانون کے بر عکس ہے،عدالت سے استدعاہے کہ پنجاب حکومت کے چیئرمین سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے عہدہ سے ہٹانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

 نوٹیفکیشن معطل 

مزید :

صفحہ آخر -