ٹیچرز ریگولر کیس، پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے 3 مارچ کو رپورٹ طلب 

ٹیچرز ریگولر کیس، پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے 3 مارچ کو رپورٹ طلب 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹیچرز کے ریگولر کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے 3 مارچ کو رپورٹ طلب کر لی ہے،صوبیہ نورین سمیت دیگر درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیاکیا گیاہے کہ وہ 5سال سے زائد عرصہ سے کنٹریکٹ پر سکولوں میں پڑھا رہے ہیں،127اساتذہ کو مستقل نہ کرکے حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، محکمہ کے درخواست گزار وں کو9 ماہ سے تنخواہیں ادانہ کرنے سے بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، سکولوں میں پڑھانے کے باوجود حاضری بھی نہیں لگائی جارہی، عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالا ٹیچرز کو ریگولر کرنے اوراتھارٹی کو 9 ماہ سے بند کی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم بھی دیاجائے۔

ٹیچرز ریگولر کیس

مزید :

صفحہ آخر -