اسلام آباد ہائیکورٹ،فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنیکی درخواست دائر

      اسلام آباد ہائیکورٹ،فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقررکرنیکی ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا نااہلی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔درخواست گزار نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائرکی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہری شہریت چھپانے پر فیصل واوڈا کی نا اہلی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے، 8 فروری کو کیس مقرر تھا لیکن بینچ کی عدم دستیابی پر کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہیکہ عدالت نے فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دے رکھی ہے لیکن آخری مہلت کے باوجود فیصل واوڈا کی جانب سے تاحال جواب داخل نہیں کرایا جاسکا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ  فیصل واوڈا جان بوجھ کر کیس میں تاخیرکرنا چاہتے ہیں، ان کی نااہلی سے متعلق درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

فیصل واوڈا 

مزید :

صفحہ آخر -