توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر سوئی گیس لاہور سے جواب طلب 

    توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر سوئی گیس لاہور سے جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر سوئی گیس لاہور کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،مسٹرجسٹس شمس محمودمرزا نے راوی روڈ کے رہائشی غضنفر علی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ گھریلوکنکشن کا بل زائد آنے پر ٹیرف تبدیلی کیلئے پہلے افسران کو درخواست دی پھر عدالت عالیہ سے رجوع کیاجس پرعدالت نے درخواست ڈائریکٹر سوئی گیس کو بھجوا ئی اورقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، عدالت کے 10 دسمبر 2020 ء کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا،عدالت سے استدعاہے کہ ڈائریکٹر سوئی گیس لاہور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈائریکٹر سوئی گیس

مزید :

صفحہ آخر -