قیمتوں کے تعین میں ایک سے 50پیسے تک کرنسی سکے شامل کرنے کیخلاف درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایک سے پچاس پیسے تک کی مالیت کے سکے مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باوجود انہیں مختلف اشیاء کی قیمت میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی،مسٹر جسٹس فیصل زمان خان نے بلاجوازدرخواست بازی کے باعث درخواست گزارپرہرجانہ بھی عائدکر دیا،فاضل جج نے عدنان پراچہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں ایک سے پچاس پیسے تک کی مالیت کے سکے مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باوجود انہیں مختلف اشیاء کی قیمت میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیاگیاتھا۔
درخواست مسترد