چین اور بھارت لداخ کے متنازع علاقوں سے فوجیوں کی واپسی پر متفق

    چین اور بھارت لداخ کے متنازع علاقوں سے فوجیوں کی واپسی پر متفق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نئی دہلی (این این آئی)چین اوربھارت کے درمیان متنازع سرحد پر ایک ماہ کے طویل ڈیڈلاک کے بعد ہونیوالی پیشرفت پربھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان لداخ کے مغربی ہمالیہ میں واقع جھیل کے علاقے سے فوجیوں کو واپس بلانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے فوجی کمانڈروں اور سفارتکاروں سے بات چیت کے متعدد ادوار کے بعد ہوا ہے۔ چین کے ساتھ ہماری مستقل بات چیت کے نتیجے میں پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے پر فوجی سرگرمیوں کو ختم کرنے پر معاہدہ ہوا ہے۔دوسری جانب چین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی فرنٹ لائن فوج نے جھیل کے ساحل سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز گزشتہ سال اپریل میں اس وقت ہوا تھا جب بھارت نے کہا تھا کہ چینی فوج مغربی ہمالیہ میں لداخ کے علاقے میں واقع لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) یا ڈی فیکٹو سرحد میں گھس گئی ہے۔چین نے کہا تھا کہ اس کی فوجیں اپنے ہی علاقے میں کام کر رہی ہیں اور انہوں نے بھارتی سرحدی محافظوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا الزام عائد کیا تھا۔
فوج واپس

مزید :

صفحہ آخر -