نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹادعویٰ کرنے پر بھارتی کوہ پیماؤں پر پابندی لگادی

نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا جھوٹادعویٰ کرنے پر بھارتی کوہ پیماؤں پر ...

  

کھٹمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے جھوٹے دعوے پر بھارتی کوہ پیماؤں پر پابندی عائد کردی۔برطانوی میڈیا کے مطابق نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے جھوٹے دعوے پر 2 بھارتی کوہ پیماؤں اور ان کے ٹیم لیڈر پر 6 سال کی پابندی عائد کی ہے۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیپال کی جانب سے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی گئی تھی جس کے نتیجے میں یہ بات ثابت ہوئی کہ بھارتی کوہ پیماؤں نے 2016 میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کوہ پیما نریندر سنگھ اور سیما رانی کو 2016 میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے کے دعوے کے بعد نیپال کے محکمہ سیاحت کی جانب سے اس وقت سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔

پابندی

مزید :

صفحہ آخر -