حکومت سماجی سروے این ایس ای آر کے ذریعے گھر گھر کوائف جمع کر رہی ہے: ثانیہ نشتر

حکومت سماجی سروے این ایس ای آر کے ذریعے گھر گھر کوائف جمع کر رہی ہے: ثانیہ ...

  

 لاہور (این این آئی) وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے احساس کفالت پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ملک کے طول عرض میں قومی سماجی و معاشی سروے این ایس ای آر کے ذریعے گھر گھر کوائف جمع کر رہی ہے،اس سروے کا مقصد غریب گھرانوں کی درست نشاندہی کرنا ہے،سروے کی مدد سے حکومت ِ پاکستان ایسے گھرانوں کی موثر طریقے سے مدد کر سکے گی،اس سروے کی بنیاد پر احساس کفالت، ماہانہ وظائف اور وسیلہ ِ تعلیم سمیت سماجی بہبود اور غریبوں کی فلاح کیلئے کئی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے احساس کفالت پروگرام ثانیہ نشترنے ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس سروے کا مقصد غریب گھرانوں کی درست نشاندہی کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں 67 فیصد گھرانوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔پنجاب میں کل گھرانوں کا 49.7 کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔لاہور میں اس سروے کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔لاہور میں سروے وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے مقامی اساتذہ کے ذریعے کیا جائیگا۔لاہور کی تمام 5 تحصیلوں میں یہ سروے کرنے کے لیے 1350 اساتذہ کرام اپنی خدمات فراہم کریں گے،سروے کو لاہور، پنجاب اور پاکستان بھر میں اس سال جون میں مکمل کرنے کاہدف ہے۔یہ سروے ٹیبلٹ پر کیا جائے گا ہر گھر کے دروازے پر کیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر 

مزید :

صفحہ آخر -