سموگ کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 5پروازیں منسوخ،4تاخیر کاشکار

سموگ کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 5پروازیں منسوخ،4تاخیر کاشکار

  

الاہور (این این آئی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے اطراف میں شدید سموگ کے باعث اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 5پروازیں منسوخ جبکہ4پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔ائر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 416،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307،ایئر بلیو کی دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 417،اتحاد ائر ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز  243اورایئر بلیو کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 413منسوخ جبکہ ترکش ائر کی استنبول سے لاہور آنے والی پرواز 714،اتحاد ائر کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 2243،اتحاد ائر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244اورترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز 715تاخیرکاشکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ا۔

5پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -