گوادر بزنس کلب کے زیر اہتمام  دو روزہ کار کاررواں آج لاہور  سے کراچی کیلئے روانہ ہو گا

  گوادر بزنس کلب کے زیر اہتمام  دو روزہ کار کاررواں آج لاہور  سے کراچی کیلئے ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) گوادر بزنس کلب کے زیر اہتمام دو روزہ کار کاررواں آج صبح 8بجے ٹول پلازہ لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہو گا، درجنوں کاریں کارواں کا حصہ بننے کے لئے رجسٹرڈ،کارواں آج شام کراچی بحریہ ٹاؤن پہنچے گا 13فروری کو صبح بحریہ ٹاؤن سے گوادر کے لئے روانہ ہو گا گوادر کی پرموشن کے لئے آج لاہور سے شروع ہونے والے گوادر کار کاررواں کی قیادت گوادر بزنس کلب کے آصف شامی، طالب، منظور جوئیہ، وسیم شیخ،چوہدری لیاقت علی، ملک ظہور،جاوید انور، فیضان شاہ،عبدالسلام، حاجی عمران ایمن کرینگے کارواں گوادرپہنچ کر جی ڈی اے کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کرے گا کار کارواں کو لاہور سے روانہ کرنے کے لئے ٹول پلازہ پر شاندار انتظامات کئے گئے ہیں کراچی پہنچنے پر بھی پرتپاک استقبال کی تیاریاں ہیں، کراچی بحریہ میں شرکاء کو عشائیہ دیا جائے گا ہفتہ کی شام گوادر میں شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں۔

کا کارواں 

ا

مزید :

صفحہ آخر -