وزیراعظم سعودی عرب سے  مذاکرات کر کے پاکستان کو حج میں شامل کروائیں، یاور عباس ممدانی

وزیراعظم سعودی عرب سے  مذاکرات کر کے پاکستان کو حج میں شامل کروائیں، یاور ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ نے حج 2021ء میں پاکستان کو ملنے والا کوٹہ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔چیئرمین ہوپ یاور عباس ممدانی نے کہا ہے کورونا کی وجہ سے حالات ایسے ہیں حج2021ء محدود ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم سعودی حکومت سے مذاکرات کر کے حج2021ء کے لئے اہلِ پاکستان کو شامل کرائیں اور عمرہ اور حج کے لئے 18سے50 سال کی عمر کی شرط ختم کرائیں۔ چیئرمین نے کہا کہ ایس او پی کی وجہ سے حج2021ء مہنگا ہو گا،جو سرکاری سطح پر ممکن نہیں ہے اس لئے حج2021ء کا مکمل کوٹہ پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کیا جائے۔

یاور عباس ممدانی

مزید :

صفحہ آخر -