سندھ پولیس اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ

سندھ پولیس اہلکاروں کابھی تنخواہیں بڑھانے کیلئے احتجاج کا فیصلہ

  

کراچی (این این آئی) سندھ پولیس کے اہلکاروں و دیگر نے سکیل ا پ گریڈ نہ کرنے کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرز پر احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپاہی، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی پولیس سٹاف کا احتجاج کے حوالے سے اتفاق اور رابطے تیز کردیئے گئے ہیں جبکہ احتجاج میں وفاقی ملازمین کے طرز پر احتجاجی حکمت عملی اپنانے کا قوی امکان ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت وی آئی پی ڈیوٹی کابائیکاٹ اور دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔واضح رہے کہ دیگر تمام صوبوں کی طرح سندھ پولیس لوئرسٹاف کے سکیل اپ گریڈ نہ ہونے پر احساس محرومی پایا جاتا ہے جس بنا ء پر عدم اعتماد کی فضا ہے اور غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔

سندھ پولیس 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -