ملک بھر کے حج آرگنائزر کو حاجی مقبول احمد پر فخر ہے، چودھری عادل صبور
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ پنجاب یونائیٹڈ گروپ کے زیر اہتمام حاجی مقبول احمد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی الصبور گروپ کے ہیڈ کوارٹر میں میں آج بعد نماز جمعتہ المبارک ہو گی۔ چیئرمین یونائیٹڈ گروپ چودھری عادل صبور نے پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کو تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے حاجی مقبول احمد ہوپ کے ساتھ ملک بھر کے حج آرگنائزر کا فخر اور جان تھے، مخلص اور سچے انسان تھے۔ یونائیٹڈ گروپ آج مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے لاہور میں جمع ہوں گے ہم تمام حج آرگنائزر کو شرکت کی درخواست کرتے ہیں۔
چودھری عادل صبور