بنوں سرکل کی  ٹاسک فورسز کی بجلی چوری کے خلاف کاروائی

  بنوں سرکل کی  ٹاسک فورسز کی بجلی چوری کے خلاف کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے  پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف سٹی ڈویژن ڈی آئی خان کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 0.69 ملین روپے کی ریکوری کی22 کنڈے ہٹائے گئے،بنوں 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے  0.43 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر4 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی ہے،کاروائی کے دوران 26 کنڈے ہٹائے گئے،کرک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.35 ملین روپے کی ریکوری کی،72 کنڈے ہٹائے گئے،ٹانک ڈویژن کی ٹیموں نے نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں 0.34 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 44 کنڈے ہٹائے گئے،لکی ڈویژن کی ٹیموں نے 0.76 ملین روپے کی ریکوری کی جبکہ کاروائی کے دوران 58 کنڈے ہٹائے گئے،