خصوصی افرادکی تعلیم کیلئے اساتذہ کو تربیت کی ضرورت ہے، عارف علوی 

        خصوصی افرادکی تعلیم کیلئے اساتذہ کو تربیت کی ضرورت ہے، عارف علوی 

  

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افرادکی تعلیم کیلئے اساتذہ کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو بااختیار بنانا حکومت اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، الیکٹرک وہیل چیئرز،اعضاء اور متعلقہ لوازمات پرکسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت خصوصی افراد کی بہبود پر اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری انسانی حقوق اکرام اللہ خان نے بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد باہم معذوری کو ہنرمند اور ان کے کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افرادکے روزگار اور صحت کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوں گی۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -