منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

  

صوابی(بیورورپورٹ  )صوابی پولیس نے موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی شوکت خان اور ایس ایچ او عجب درانی کی قیادت میں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کار نمبرIDN-4340کو روک دیا تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 3290گرام چرس بر آمد ہوئی اور پولیس نے دو ملزمان محمد آیاز سکنہ طوطالئی ڈاگئی بونیر اور قاسم سکنہ میاں کلے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء ایس ایچ او عجب درانی نے دوران گشت شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بمعہ کارتوس بر آمد کر کے اسلحہ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -