نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف اہم شواہد حاصل کرلیے

  نیب نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف اہم شواہد حاصل کرلیے

  

پشاور (آئی این پی) قومی احتساب بیورو  نے کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف اہم شواہد حاصل کرلیے، جائیدادوں کے جعلی دستاویز پیش کرنے پر نیب نے 16فروری کو کیپٹن (ر)صفدر کو دوبارہ طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختونخوا نے مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کیخلاف اہم شواہد حاصل کرلیے، کیپٹن(ر)صفدرنے بے نامی جائیدادیں، ایک فلورمل تعمیر کی اور دیگرجائیدادیں بنائیں، تحقیقات کے دوران ملزم نے جائیدادوں کے جعلی دستاویز نیب کو پیش کیے، ان دستاو یز ا ت پرکیپٹن (ر) صفد ر کو نیب نے دوبارہ 16فروری کو نیب میں طلب کیاگیاہے۔

نیب شواہد

مزید :

صفحہ آخر -